واشنگٹن : امریکی انٹلیجنس کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہتھیاروں کی ابتدائی کھیپ روسی کرائے کے فوجیوں کے ایک گروپ کو پہنچا دی ہے۔ ایسے پچاس ہزار فوجی یوکرین میں جنگ لڑ رہے ہیں۔واشنگٹن نے کہا کہ شمالی کوریا نے روس کے ویگنر گروپ کو راکٹ اور میزائل بھیجے ہیں۔ پیونگ یانگ نے تاہم اس الزام کی تردید کی ہے۔