شمال مغربی ہندوستان میں 7 جنوری تک شدید سردی

   

نئی دہلی: شمال مغربی ہندوستان میں 7 جنوری تک گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ پیشین قیاسی کی۔ محکمہ نے کہا کہ اگلے دو دن پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی و راجستھان کے کچھ حصوں میں شدید سردی جاری رہنے کا امکان ہے اور بعد میں اس میں نمایاں کمی ہو جائے گی۔ کہا گیا کہ اگلے پانچ دنوں میں شمالی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت میں خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ محکمہ نے شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں 8 سے 10 جنوری تک ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی اور کہا کہ اگلے 3-4 دنوں میں جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں ہلکی اور درمیانی بارش کے ساتھ ٹاملناڈو اور کیرالا میں مختلف مقامات پر شدید بارش کے آثار ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق پنجاب، ہریانہ ‘چندی گڑھ، مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں میں 5 جنوری سے 7 جنوری تک اور مغربی اتر پردیش اور مغربی راجستھان میں 6 جنوری کو رات اور صبح کے وقت گھنا کہرا پڑنے کا امکان ہے ۔