حیدرآباد یکم جون(یواین آئی) ناموافق موسم کی وجہ سے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ واقع شمس آباد کو آنے والے بعض طیاروں کے رخ کو موڑدیاگیا ہے ۔ آندھرا پردیش کے راجمندری اور قومی دارالحکومت دہلی سے حیدرآباد آنے والی دو فلائٹس کے رخ کو بنگلورو کی سمت موڑدیاگیا ہے ۔پٹنہ سے حیدرآباد آنے والے طیارہ کے رخ کو بھی خراب موسمی حالات کے سبب آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ کی سمت موڑدیاگیا ہے ۔ اسی دوران چیوڑلہ پارلیمانی حلقہ میں بڑے پیمانہ پر بارش ہوئی۔ شدید بارش کی وجہ سے بیجاپور ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔کئی سڑکوں پر بڑے بڑے درخت گرگئے جس سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔