شمس آباد ایرپورٹ پر 25لاکھ روپئے مالیت کے بیرونی ممالک کے سگریٹس ضبط

   

حیدرآباد26جولائی(سیاست نیوز) شمس آبادایرپورٹ پر کسٹم کے حکام نے 25لاکھ روپئے مالیت کے بیرونی ممالک کے سگریٹس ضبط کئے ۔یہ سگریٹس پانچ مسافرین کے پاس سے ضبط کئے گئے جن کو فلائٹ نمبرEK526 اور6E1406 کے ذریعہ دبئی سے حیدرآباد اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔یہ سگریٹس سامان میں چھپاکرلائے گئے تھے تاہم کسٹم کے حکام نے ان بھاری مالیت کے سگریٹس کو ضبط کرلیا اور ان مسافرین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایما پر ان سگریٹس کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔