شمس آباد کے فارم ہاؤز میں خاتون کی خودکشی

   


حیدرآباد : شمس آباد کے ایک فام ہاؤز میں خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 20 سالہ روپالی بابوراؤ پون جو سنتوش نامی شخص کی بیوی تھی، اس نے 7 ڈسمبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ روپالی شوہر کے ساتھ فام ہاوز میں کام کرتی تھی۔ میاں بیوی مہاراشٹرا سے 5 ماہ قبل روزگار کے سلسلہ میں حیدرآباد آئے تھے اور شمس آباد کے علاقہ میں ایک فام ہاؤز میں رہتے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق روپالی نے مالی پریشانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔