شنڈے گروپ کی پیشانی پرغدار لکھا جا چکا ہے:ادھوٹھاکرے

   

ممبئی : مہاراشٹر میں دسہرہ کی تقریبات کے موقع پر، ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے نے ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائدکیے ہیں،ادھو اور شندے نے الگ الگ دسہرہ جلسوں میں ایک دوسرے پر غدار ہونے کا الزام لگایا،جبکہ ادھو نے کہاکہ شندے کی پیشانی پر غدارہمیشہ کے لیے لکھ دیاگیاہے۔ شندے کہناتھاکہ ادھو ٹھاکرے شیوسینا نے شیواجی مہاراج کی تعلیمات کو چھوڑ کر افضل خان کے اصولوں کو اپنالیا ہے۔واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی حکومت جون 2022 میں شندے کی بغاوت سے گرگئی تھی اور بی جے پی کی مدد سے وزیر اعلیٰ بننے کے لیے ٹھاکرے کی سربراہی والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو گرا دیا تھا۔جب سے شندے شیو سینا کے اہم لیڈر ہیں اور ٹھاکرے کا گروپ خود کو شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کہتا ہے۔شیواجی پارک میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے شندے گروپ کو نشانہ بناتے ہوئیکہاکہ ’’ہمیں ان غداروں کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے، جنہوں نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انہوں نے ہماری پارٹی اور ہمارے کمان اور تیر کا نشان چرا لیا ہے۔‘‘ادھونے طنزیہ انداز میں کہاکہ ”آپ جو چاہیں صابن استعمال کر سکتے ہیں،لیکن ماتھے پر غدارہمیشہ کے لیے لکھا جاچکاہے،” ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے نظریات سے غداری کرنے والوں کو ریاست کے لوگ سبق سکھائیں گے۔