شوبھنکر شرما خطابی دوڑ میں

   


فارسو (ڈنمارک)۔ ہندوستانی گولفر شوبھنکر شرما نے میڈ ان ہیمر لینڈ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے چھ ہولز میں دو بوگی اور ایک ڈبل بوگی سے واپسی کی اور پانچ برڈیز کے ساتھ برابر کا کارڈ کھیلا۔ اس کی مدد سے وہ مشترکہ طور پر61 ویں نمبر پر ہے۔26 سالہ شوبھنکر نے آٹھویں، نویں اور چودہویں، سولہویں اور سترہویں ہولز میں پانچ برڈیزکے ساتھ ایون پار 71 کا کارڈ بنایا۔ تیسرے راؤنڈ کے بعد چارکھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی ہے جس سے خطابی میچ دلچسپ ہو جائے گا۔ ان میں اٹلی کے فرانسسکو لاپورٹا کے علاوہ انگلینڈ کے راس میک گوون، اولیور ولسن اور میتھیو ساؤتھ گیٹ کی تینوں شامل ہیں۔ یہ سب 17 انڈر پار کے اسکور پر ہیں۔