شوپیاں میں اپنی نوعیت کے منفرد کلاک ٹاور کی تعمیر

   

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گول چوک میں زیر تعمیر کلاک ٹاور جہاں اپنی نوعیت کی ایک منفرد تعمیر ہے وہیں یہ ٹاور لوگوں کو صرف وقت ہی نہیں بلکہ کئی دوسری اہم معلومات بھی فراہم کرے گا۔میونسپل کونسل شوپیاں کے ذریعے تعمیر ہونے والے اس 52 فٹ اونچے ٹاور کا ڈیزائن رفیع ثاقب آرکیٹکٹس نے تیار کیا ہے اور اس کی تعمیر محکمہ آر اینڈ بی کی نگرانی میں ہو رہی ہے ۔گول چوک، جس کو ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے اور جو لوگوں کی آمد ورفت کا خاص مرکز ہے ، میں تعمیر ہونے والا یہ ٹاور اپنی ساخت کے لحاظ سے جموں و کشمیر کا پہلا سہ کونی ٹاور ہے ۔اسٹننٹ انجینئر آر اینڈ بی محمد مبارک نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اس ٹاور کی اونچائی 52 فٹ ہے یہاں اتنی اونچائی کسی دوسرے ٹاور کی نہیں ہے ۔