شوہر سے خلع ملنے پر خاتون کا ڈھول باجے سے جشن

   

قاہرہ : ایک مصری خاتون نے شوہر سے خلع حاصل کرنے میں کامیابی پر ڈرم اور باجے بجا کر جشن منا ڈالا۔ خاتون کے اس رویے نے مصر میں بڑا تنازعہ کھڑا کردیا۔سماجی ویب سائٹس پر لوگوں نے ہرغدہ شہر میں ام سلیم نامی خاتون کی طرف سے اپنے شوہر کی طلاق کے موقع پر منعقد کی گئی ایک پارٹی کی ویڈیو کووائرل کیا۔اس تقریب میں میں میونسپل ڈرم کی دھنوں پر گانا اور گھوڑوں کے ساتھ رقص شامل تھا۔ شوہر سے خلع کا حکم جاری ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ خاتون اس وقت مصر سے باہر مقیم ہے اور پارٹی کا انعقاد اس کے بھائی نے کیا تھا۔اس ویڈیو کے سامنے آنے پر اس خاتون کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لوگوں نے کہا کہ بیوی کو ازدواجی اور خاندانی رشتے کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے تھا اور اپنے شوہر سے علیحدگی پر اس طرح کا جشن منانا کسی صورت مناسب نہیں تھا۔