شوہر کی ملازمت سے محرومی پر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد /5 اگست ( سیاست نیوز ) پسند کی شادی کے بعد لاحق پریشانیوں اور شوہر کی مایوسی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ ناگامنی نامی خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ناگامنی الوین کالونی علاقہ کے ساکن شخص وجئے کمار کی بیوی تھی ۔ جاریہ سال 14 فروری کو دونوں نے اپنی پسند سے لو میایج کیا تھا اور اس شادی سے دونوں کے گھر رالے راضی نہیں تھے اور دونوں کی شادی کو قبول نہیں کیا تھا ا ور دونوں الگ رہنے لگے تھے ۔ اس دوران وجئے کمار کی ملازمت چھوٹ گئی تھی اور یہ دونوں پریشان ہوگئے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔