شوہر کی موت کے ایک گھنٹہ بعد بیوی کی موت

   

حیدرآباد23ستمبر(یواین آئی) شوہر کی موت کے اندرون ایک گھنٹہ بیوی کی بھی موت ہوگئی۔یہ واقعہ بھونگیر چوٹ اُپل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سنستھان نارائن پور منڈل میں ضعیف جوڑا 90سالہ لکشمیا اور 85 سالہ لکشمماں رہتے تھے ۔منگل کو شوہر لکشمیا کی خرابی صحت کی وجہ سے موت ہوگئی ۔ شوہر کی موت کے ایک گھنٹہ کے بعد بیوی کی موت ہوگئی۔ ضعیف جوڑے کی ایک دن میں ایک گھنٹہ کے وقفہ سے موت پر گاوں میں غم کی لہر دوڑگئی۔ یہ اطلاع تاخیر سے سامنے آئی۔ جوڑے کی چہارشنبہ کو آخری رسومات انجام دی گئیں جس میں گاوں والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔