شوہر کی کورونا سے موت پر دلبرداشتہ بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں شوہر کے کورونا وائرس سے فوت ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر بیوی نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پی جگدیشوری کا شوہر سریکانت جاریہ سال جون میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا تھا۔ شوہر کی موت کے بعد جگدیشوری غمزدہ ہوگئی تھی اور آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔