شوہر کے ہاتھوں بیوی کے آشنا کا قتل

   

حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) بیوی کے ساتھ رنگ ریلیاں منانے والے شخص کا شوہر نے قتل کردیا ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں راجو نے درگا نامی شخص کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجو اس کی بیوی نرملا کے ساتھ اپل جھونپڑپٹی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اور مزدوری کرتے ہوئے اپنی اور بیوی کا پیٹ پال رہا تھا ۔ دونوں کافی عرصہ سے اس علاقہ میں تھا ۔ اس دوران راجو کی بیوی نرملا سے مقامی شخص درگا کی جان پہچان ہوئی اور دونوں میں بات چیت کا سلسلہ ناجائز تعلقات تک پہونچ گیا ۔ اور نرملا راجو کی غیر موجودگی میں اکثر اپنے آشنا کو گھر بلایا کرتی تھی ۔ چند روز قلب راجو کو شک ہوا اور اس نے اپنی بیوی پر نظر رکھی ۔ دونوں کی ملاقاتوں کو دیکھ کر راجو نے بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی ٹھان لی کل جب راجو مکان پہونچا تو درگا بھی مکان میں موجود تھا ۔ اس کو دیکھ کر راجو مشتعل ہوگیا اور اس نے لوہے کی وزنی سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے بیوی کے عاشق کو ہلاک کردیا ۔