شوہر کے ہاتھوں دوسری بیوی کا قتل

   

حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) قلعہ گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک شخص نے دوسری بیوی کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بشیر احمد نے اس کی دوسری بیوی سمیرہ بیگم کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا ۔ ناجائز تعلقات ہی قتل کی اصل وجہ بتائی جارہی ہے ۔ بشیر نے سمیرہ بیگم سے دسری شادی کی تھی اور سمیرہ شادی سے قبل بشیر کی سالی تھی ۔ اس شخص نے سالی سے عاشقی کرنے کے بعد اس سے شادی کی اور ان کے 4 بچے ہیں ۔ کل رات اس نے بچوں کو مکان کے باہر لیجاکر بیوی کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ بشیر احمد کو دوسری بیوی کے کردار پر شک تھا اور اس نے متعدد مرتبہ اپنیدوسری بیوی کو انتباہ دیا تھا کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائے ۔ باوجود دوسری بیوی کے رویہ میں تبدیلی نہ ہونے پر برہمی کا شکار اس شخص نے قتل کردیا ۔ پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔