مہاراشٹرا ، کرناٹک اور اترپردیش میں زائد پیداوار، مرکز نے 100 لاکھ میٹرک ٹن کی حد مقرر کردی
حیدرآباد۔26۔ مئی (سیاست نیوز) ہندوستان دنیا میں شکر برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے ۔ 2022-23 ء میں شکر کی برآمدات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برازیل کے بعد ہندوستان دنیا کا دوسرا بڑا برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے ۔ 2018-19 ء میں شکر کی پیداوار 332 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ 2019-20 ء میں پیداوار 274 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔ 2020-21 ء میں پیداوار میں اضافہ ہوا جو بڑھ کر 310 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی ۔ شکر کی پیداوار میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا اور 2021-22 ء میں ہندوستان میں شکر کی پیداوار 335 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔ پیداوار میں اضافہ کے نتیجہ میں ملک کے مختلف علاقوں کو شکر کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 2017-18 ء میں 6.2 لاکھ میٹرک ٹن ، 2018-19 ء میں 38 لاکھ میٹرک ٹن اور 2019-20 ء میں 59.60 لاکھ میٹرک ٹن شکرکی برآمدات کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2020-21 ء میں 60 لاکھ میٹرک ٹن کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا لیکن 70 لاکھ میٹرک ٹن کی تجارت کی گئی۔ 2021-22 ء میں 100 لاکھ میٹرک ٹن کی تجارت کا نشانہ تھا جبکہ 82 لاکھ میٹرک ٹن شکر شوگر فیکٹریوں سے روانہ کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 78 لاکھ میٹرک ٹن شکر برآمد کی گئی۔ جوائنٹ سکریٹری وزارت اغذیہ سبودھ سنگھ کے مطابق 80 فیصد شکر مہاراشٹرا ، اترپردیش اور کرناٹک سے روانہ کی جاتی ہے۔ دو ریاستوں کو نرمدا دریا کے منسلک ہونے کے باعث شکر کی پیداوار میں اضافہ ہے۔ حکومت نے ابتداء میں شکر کی برآمدات پر تحدیدات عائد کی ہیں۔ یکم جون سے 31 اکتوبر 2022 ء تک حکومت نے 100 لاکھ میٹرک ٹن شکر کی درآمدات کی اجازت دی ہے۔ر