شکست خوردہ حوثیوں نے حملے تیز کردیئے

   

سعودی عرب کے کئی اہداف نشانہ، فوج اور بحریہ کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے اہل
ریاض: ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے ’’مارب اور الجوف کے میدان جنگ میں پہنچنے والے بھاری نقصان کی وجہ سے پیدا ہونے والی قابل رحم مایوسی کی وجہ سے سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔ یہ بات عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعرات کو یہ بات کہی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’سعودی بحریہ اور دفاعی افواج اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث ایسے حملے ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی مارب اور الجوف کے محاذ جنگ میں اپنی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔‘‘عرب اتحاد نے چہارشنبہ کو یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور 6مسلح ڈرونز کو تباہ کیا۔ عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے ان ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جبکہ بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب داغا گیا تھا۔