شہباز احمدہندوستانی ٹیم میں شامل

   

نئی دہلی۔ فاسٹ بولر امیش یادیو، مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر اور آل راؤنڈر شہباز احمد کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے ترواننت پورم میں ہونے والے ابتدائی ٹی 20 سے قبل ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ آل راؤنڈر دیپک ہڈا کمر کی تکلیف کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ہاردک پانڈیا اور بھونیشور کمار دائمی زخم سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے این سی اے (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) میں ہوں گے۔ بورڈ آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں سکریٹری جے شاہ نے کہا محمد سمیع کوویڈ19 سے مکمل صحت یاب ہونے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے سمیع کی جگہ امیش اور ہڈا کی جگہ شریاس ایرکو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ شہباز احمد کو بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 2 اکتوبر کوگوہاٹی اور 4 اکتوبرکو اندور میں دوسرا اور تیسرا میچ کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، لوکیش راہول (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، یوزویندرا چہل، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل، دیپک چہر، جسپریت بمراہ، امیش یادیو، شریاس ایراور شہباز احمد۔