شہریت بل کو مذہب سے مربوط نہیں کیا جاسکتا :یچوری

   

٭ سی پی آئی (ایم ) لیڈر سیتارام یچوری نے شہریت ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل غیر دستوری اور ناقابل قبول ہے ۔ چونکہ شہریت کو کسی بھی طرح مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا ہے ۔ یہ صرف ہندوستان کی بنیادوں کو تباہ کردینے کا مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان سے آنے والے صرف اُن غیرمسلموں کو شہریت فراہم کرتی ہے جو 31 ڈسمبر 2014ء سے پہلے ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل کو بی جے پی کی مرکزی حکومت نے گذشتہ روز ہی کابینی منظوری دے دی ہے۔