شہریوں کو واپس بلانے سے انکار کرنے والے

,

   

دوبئی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات ان ممالک کے خلاف کارروائی پر غور کررہا ہے جو خلیجی ممالک میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس بلانے اور انہیں قبول کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل ایسے ممالک کے ساتھ اپنی یادداشت مفاہمت کو بھی معطل کرنے کا منصوبہ تیار کررہی ہے۔ یو اے ای حکومت کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بعض ممالک سے اپنے شہریوں کو واپس بلانے کی بارہا درخواست پر بھی انہوں نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں غیرملکی مقیم ہیں۔ ملک میں اب تک کوروناوائرس سے 20 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 3736 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وباء پر قابو پانے کیلئے شاپنگ مالس، ریسٹورنٹ اور دیگر تجارتی اداروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ پروازوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ حکومت نے پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے بشمول دیگر ممالک سے درخواست کی ہیکہ وہ اپنے ایسے شہریوں کو واپس بلا لیں جو کوروناوائرس سے متاثر نہیں ہیں۔ 25 ہزار پاکستانی وطن واپسی کیلئے سفارتخانوں سے رجوع ہوچکے ہیں۔ یو اے ای کیلئے پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے یہ بات بتائی۔