حیدرآباد 10 جون ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ شہر حیدرآباد میں 11 تا 14 جون ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ان ایام میں درجہ حرارت میں بھی کمی آسکتی ہے اور وہ 36 ڈگری سلسئیس کے اس پاس ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی آئندہ چند دنوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت تقریبا تمام اضلاع میں کم ہوگا اور 36 ڈگری کے آس پاس ہی درج ہوگا ۔ جنوب مغربی مانسون کی تلنگانہ میں آمد میں تاخیر ہوئی ہے کیونکہ سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی آئی ہے ۔ تاہم امید ہے کہ 12 جون تک جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں داخل ہوجائے گا ۔