حیدرآباد2 اگست(یواین آئی) شہرمیں منگل کی صبح پھر بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور عام زندگی مفلوج ہوگئی۔صبح 8بجے بارش ہوئی جس سے اسکولی طلبہ اور ملازم افراد کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ مصروف علاقوں جیسے خیریت آباد،پنجہ گٹہ، بنجاراہلز،جوبلی ہلز،میں ٹریفک متاثر ہوئی۔