شہر میں رام نومی جلوس کا پرامن اختتام

   

بی جے پی حیدرآباد لوک سبھا امیدوار مادھوی لتا کی شرکت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شہر میں رام نومی جلوس کا پرامن اختتام عمل میں آیا ۔ پولیس کے سخت صیانتی انتظامات اور سخت چوکسی کے دوران رام نومی جلوس رات دیر گئے ہنومان ویمشالہ کوٹھی پر اختتام کو پہنچا ۔ جلوس میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی اور خواتین کی بڑی تعداد نے جلوس میں شرکت کی ۔ حیدرآباد پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا نے بھی جلوس میں شرکت کی ۔ جلوس کا آغاز پولیس کے سخت گیر صیانتی انتظامات کے درمیان سیتارام باغ سے ہوا اور اہم راستوں بیگم بازار ، چھتری ، سدی عنبر بازار اور افضل گنج گردوارے سے ہوتا ہوا کوٹھی پہونچا ۔ جلوس کے دوران ملعون راجہ سنگھ نے گانا گایا ۔ رام نومی جلوس کے موقع پر سدی عنبر بازار مسجد کے قریب پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی تھی اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار جلوس کی نگرانی کررہے تھے اور مسجد کے قریب پولیس نے پیکٹ کو قائم کیا ۔ جلوس کی نگرانی سنٹرل کمانڈ کنٹرول روم سے کی گئی جب کہ پرانے شہر کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے جلوس کا پرامن اختتام ہوا۔۔ ع