حیدرآباد : 9 اپریل (یو این آئی) سٹی پولیس و حیدرآباد سٹی سیکوریٹی کونسل، 12 اپریل کو حیدرآباد سائبرسیکوریٹی نالج سمٹ 2023کا اہتمام کرینگے ۔وزیر آئی ٹی کے ٹی آر مہمان خصوصی ہونگے ۔ انڈسٹری کے ماہرین، عہدیدار و دیگر سائبر خطرات سے تجارت کو محفوظ رکھنے اور ٹیلنٹ و مہارت کے فرق کو دور کرنے سائبر سیکوریٹی و حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہا کہ سائبرجرائم جیسی بیماری نے سماج کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے ، اسی لئے ہم کو متحد ہونے ، نگرانی اور شہریوں و تاجروں کو واقف کروانے کی ضرورت ہے ۔