شیر خوار بچے کو فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

   

حیدرآباد:شیر خواربچے کو فروخت کرنے کے الزام میں حبیب نگر پولیس نے ایک ماں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق آغا پورہ کی ساکن زویاخان نے اپنے دوماہ کے شیرخوار کو کالاپتھر کے ایک خاندان کو 45,000روپے فروخت کردیا تھا۔بتایا گیا کہ خاتون نشہ کی عادی ہے۔ایک دوکاندار کی مدد سے بچے کو فروخت کیا تھا۔ حبیب نگر پولیس نے دو افراد بشمول خاتون کو گرفتار کر لیا۔