شیعہ بورڈ نے توہین رسالت ؐ پر وسیم رضوی کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

,

   

لکھنو۔کل ہند شیعہ پرسنل لاء بورڈ (اے ائی ایس پی ایل بی) نے توہین رسالتؐ‘ امن کو درہم برہم کرنے اور لاء اینڈ آرڈر سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے رکن وسیم رضوی کی گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔

مذکورہ بورڈ نے رضوی کی تقریروں‘ تحریروں اور قرآن و رسول اللہ ؐ کے خلاف میں توہین آمیز سرگرمیوں پر امتناع کی بھی مانگ کی ہے۔ اس کے علاوہ رضوی کی وقف بورڈ رکنیت کو بھی برخواست کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

مذکورہ اے ائی ایس پی ایل بی ترجمان نے کہاکہ ”ایسا لگ رہا ہے کہ اس کے خلاف عدم کاروائی نہیں کرتے ہوئے یو پی حکومت رضوی کی حمایت کررہی ہے“۔

انہوں نے الزام لگایا کے اسلام او رپیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے سلیمان رشدی اور تسلیمہ نسرین پر رضوی کے نظریات‘ ناقابل احترام ہیں۔

اے ائی ایس پی ایل بی کے صدر مولانا سید سلیم مہدی نے ملک بھر میں تمام ممبرس سے اپیل کی ہے کہ نومبر16کے روز اپنے اپنے اضلاعوں میں وہ رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں۔

مولانا سلیم نے کہاکہ ”جب ریاست او رملک میں رضوی امن کو درہم برہم کررہا ہے تو حکومت خاموش کیوں بیٹھی ہے۔ معمولی قانون کے تحت حکومت لوگوں کو گرفتار کررہی ہے اوراحکامات جاری کررہی ہے مگر رضوی متعدد ایف ائی آروں کے اندرج کے بعد آزاد گھوم رہا ہے۔

اگر حکومت خاموشی اختیار کرتی رہی تو ائندہ جو بھی ہوگا اس کی ذمہ دار وہی ہوں گے“۔ بورڈ کے نائب صدر مولانا زاہد احمد نے کہاکہ ”رضوی جیسا وہ ظاہر کررہا ہے اس کو ہندؤوں کی حمایت حاصل نہیں ہے“۔

بورڈ کے رکن مولانا ظہیر افتخار نے کہاکہ ”حکومت رضوی کے خلاف کاروائی نہیں کررہی ہے کیونکہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کی تائید کررہا ہے۔ جب سے یوپی انتخابات قریب ہوئے ہیں‘ تقسیم کرنے کے تمام امکانات کو روبعمل لایاجارہا ہے“۔

درایں ا ثناء جس کا فی دنوں سے انتظار کیاجارہا تھا وہ یوپی شیعہ وقف بورڈ چیرمن پرسن کے انتخابات نومبر15کوکرائے جارہے ہیں۔

مذکورہ ریاست میں نے مذکورہ اعلامیہ جاری کیاہے جس میں نئے چیرپرسن کا انتخاب نو تقرر کردہ بورڈ کے اٹھ ممبرس کریں گے۔

پچھلے 18مہینوں سے یہ عہدہ خالی ہے۔

مذکورہ اٹھ اراکین جس خود میں سے چیرمن پرسن کا انتخابات کریں گے ان میں سابق ایم پی بیگم نور بانورام پور‘ سابق چیر پرمن بورڈ وسیم رضوی‘ سید فیضی‘ مولانا رضا حسین اور علی زیدی لکھنو‘ ایڈوکیٹ جمال رضوی امروہا‘ سید صباحت حسین سدھارتھا نگر‘ اورپریاگ راج ضلع ویمنس اسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر نورس حسن نقوی شامل ہیں۔