شیلانگ میں سی پی اے انڈیا ریجن کانفرنس کا آج افتتاح

   

نئی دہلی : لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا آجشیلانگ، میگھالیہ میں سی پی اے ، انڈیا ریجن زون-III کے 20ویں سالانہ کنونشن کا افتتاح کریں گے ۔اس پروگرام میں میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے ۔ سنگما ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش ، میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر تھامس اے سنگما، ، اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور سی پی اے انڈیا ریجن زون – III کے چیئرمین پاسنگ ڈی سونا، رکن پارلیمنٹ ، میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور دیگر معززین شرکت کریں گے ۔