شینابورا قتل کیس : اندرانی مکھرجی کے بیرون ملک سفر پرپابندی

   

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے جمعہ کو شینا بورا قتل کیس کے ملزم اور سابق میڈیا ایگزیکٹو اندرانی مکھرجی کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کے خصوصی عدالتی حکم کو مسترد کر دیا۔جسٹس شیام چندک کی واحد بنچ نے خصوصی عدالت کے حکم کے خلاف دائر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی درخواست کو اس بنیاد پر قبول کیا کہ اندرانی مکھرجی کے خلاف سنگین جرم کے لیے مقدمہ چل رہا ہے اور مکھرجی کے ملک سے فرار ہونے کا امکان ہے۔عدالت نے کہاکہ عرضداشت قبول کرلی گئیہے۔ آرڈر مسترد کر دیا گیا ہے۔مکھرجی، جنہیں 19 جولائی کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اگلے تین ماہ کے دوران 10 دن کے لیے یورپ (اسپین اور برطانیہ) جانے کی اجازت دی تھی۔بیرون ملک سفر کی اجازت مانگتے ہوئے مکھرجی نے کہا تھا کہ سابق میڈیا بیرن پیٹر مکھرجی سے طلاق کے بعد ان کے لیے بینک اور دیگر متعلقہ کاموں سے متعلق کچھ دستاویزات میں تبدیلی کے لیے بیرون ملک جانا ضروری ہے۔