بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مسٹر چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ہندوستان کے سابق صدر، میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہم سب آپ کے خوابوں کے تعلیم یافتہ، بااختیار ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔