شیوسینا دھڑوں پر الیکشن کمیشن کی اے اے پی نے کی مذمت‘ اسکو بی جے پی کا ”اپریشن لوٹس“ قراردیا

,

   

اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کی جانب سے ریاستوں میں اراکین اسمبلی کی خریدی کے ذریعہ حکومتیں گرانے اور برسراقتدار پارٹیوں میں داڑیں ڈالنے کے متعلق کی جانے والی کاروائیوں کے لئے ”اپریشن لوٹس“ کے اصطلاح کا استعمال کرتی ہیں۔


ممبئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مہارشٹرا چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کے دھڑے کو حقیقی شیو سینا تسلیم کرنے کے فیصلے کی عام آدمی پارٹی نے سختی کے ساتھ مذمت کی او رکہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ”اپریشن لوٹس“ کی یہ توسیع ہے۔

اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کی جانب سے ریاستوں میں اراکین اسمبلی کی خریدی کے ذریعہ حکومتیں گرانے اور برسراقتدار پارٹیوں میں داڑیں ڈالنے کے متعلق کی جانے والی کاروائیوں کے لئے ”اپریشن لوٹس“ کے اصطلاح کا استعمال کرتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز چیف منسٹر شنڈ ے کی قیادت والے گروپ کو ”تیر کمان“ کے نشان کے ساتھ ”شیو سینا“ کا نام جاری کردیاہے‘ جس سے ادھو ٹھاکرے کو ایک شدید جھٹکا لگا ہے جس کے والد بال ٹھاکرے نے 1966میں اس تنظیم کا قیام عمل میں لایاتھا۔

اے اے پی ممبئی کی صدر پریتی شرما مینن نے کہاکہ ای سی جیسے ادارے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کوریوگرافی کے طور پر کام کررہے ہیں‘ جس کی تہذیب کسی بھی صورت میں اقتدار پر قبضہ کرنا ہے۔

انہوں نے الزام لگایاکہ”اسی کا طرز عمل ”پنجرے والے طوطے“کو بھی شرمندہ کردے گا۔ بی جے پی کے دور حکومت میں ادارے کے بعدادارے تباہ ہوکر محض’کٹھ پتلی‘اور ’ربر اسٹامپ‘بن کر رہ گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ہم جمہوریت سے پیچھے ہٹ گئے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ ”ای سی کا حکم اپریشن لوٹس کی توسیع ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ مرکز میں مودی حکومت اور(ریاست) گورنر اپنے طرز عمل مشکوک تھے کیونکہ غیر قانونی انحراف(شنڈے کی بغاوت)کو پارٹی کے قبضے کا رنگ دے سکیں‘۔انہوں نے کہاکہ یہ خطرناک حرکتیں ہمارے ائین کی وفاقیت کی پابندیوں پر ضرب لگاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی غیر جمہوری فطرت آر ایس ایس کی ائین مخالف نفسیات کا عکاس ہے۔دریں اثناء پارٹی کے قومی جوائنٹ سکریٹری اور کارگذار صدر روبن میکرانہاس نے کہاکہ کنول کیچڑ میں کھلتا ہے اور اپریشن لوٹس کامیاب ہوا کیونکہ کانگریس او رشیو سینا میں گندگی تھی۔

انہوں نے کہاکہ یہ اے اے پی میں کامیاب نہیں ہوسکتا کیونکہ یہاں پر صفائی ہے اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ایک پلے بک ہے۔