شیوکمار مسئلہ ’’انتقامی سیاست کی مثال‘‘ : راہول گاندھی

   

نئی دہلی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ ڈی کے شیوا کمار کی گرفتاری انتقامی سیاست کی ایک اور مثال ہے ۔ اور بی جے پی حکومت تحقیقاتی محکموں کو ایک ذرائع ابلاغ کے تختے کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔ تاکہ افراد کے خلاف چن چن کر انتقامی کارروائی کی جاسکے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ طویل مدت تک تفتیش کے بعد شیوکمار کو ای ڈی نے منگل کے دن رقم کی غیرقانونی منتقلی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ شیوکمار انتقامی سیاست کی ایک اور مثال ہیں جو حکومت نے تحقیقاتی محکموں ای ڈی اور سی بی آئی کا استحصال کرتے ہوئے جاری کررکھی ہے ۔