صابی احمد خان اجمیر درگاہ کے نئے ایگزیکٹیو ناظم مقرر

   

اجمیر: وزارت اقلیتی امور کے ڈپٹی سکریٹری صابی احمد خان کو راجستھان کے اجمیر میں واقع صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کا نیا ناظم مقرر کیا گیا ہے ۔ نئی دہلی میں وزارت کے سکریٹری محمد ندیم نے ایک حکم نامہ میں خان کو نیا ایگزیکٹو ناظم مقرر کیا ہے جبکہ وزارت سے وابستہ شاداب زیب خان بھی اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جنوری میں خواجہ صاحب کے 811 ویں سالانہ عرس کے موقع پر کام کے دباؤ کے پیش نظر خان کو نیا ایگزیکٹیو ناظم بنایا گیا ہے تاکہ سالانہ عرس کے کام کو بحسن و خوبی انجام دیا جا سکے ۔