صاف ستھری سیاست کیلئے اجتماعی مالیہ کی فراہمی

   

ریٹائرڈ آئی ایس عہدیدار شاہ فیصل کی جموں و کشمیر میں مہم کا آغاز
سرینگر ۔23 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) سابق آئی اے ایس عہدیدار شاہ فیصل نے آج صاف ستھری سیاست کے لئے مالیہ حاصل کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ، انھوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ بدعنوانیوں سے پاک ہونا چاہئے ۔ 2010 ء کے بیاچ میں یوپی ایس سی سیول سرویس امتحان میں سرفہرست آنے والے شاہ فیصل نے کہاکہ یہ ایک عوامی مہم ہے تاکہ سیاست میں تبدیلی لائی جاسکے اور وہ صاف ستھری سیاست اور کرپشن سے پاک جموںو کشمیر انتظامیہ تحریک کا ایک حصہ ہیں۔ وہ اس تحریک کی تائید کررہے ہیں اور اس کے لئے ایک معمولی سی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ شاہ فیصل نے جاریہ ماہ کے اوائل میں سرکاری نوکری سے استعفیٰ دیدیا ہے اور مالی امداد کی ادائیگیوں کے لئے اپنے بینک کھاتے کے نمبر کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ سے مالیہ کیلئے عطیات جمع کروائے جاسکتے ہیں۔