صبافاطمہ کو 200 میٹر دوڑ کے مقابلے میں تیسرا مقام

   

حیدرآباد۔ پرنسیس درشہوارگرلز ہائی اسکول باغ جہاں آراء دبیر پورہ کی طالبہ صباء فاطمہ بنت جناب شیخ اکبرکو 200 میٹر کی دوڑکے مقابلوں میں 14 سال سے کم عمر کے زمرہ میں ضلعی (حیدرآباد ڈسٹرکٹ) سطح پر تیسرا انعام حاصل ہوا۔دومل گوڑہ میں منعقد ہ مختلف مقابلوں میں 17 منڈلس کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا تھا ۔ صبا فاطمہ کو کامیابی پر نقد رقم بطور انعام دیتے ہوئے خازن سوسائٹی جناب مسعود احمد اور پروفیسر طارق منیر نے فاتح کھلاڑی کو مبارکباددی اورکہا کہ پرنسیس درشہوارگرلزہائی اسکول میں طالبات کیلئے تعلیمی دلچسپی کے ساتھ کھیل کود پر بھی خصوصی توجہ دی جا تی ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں صدر معلمہ سیدہ کنیز فاطمہ اور تمام عملہ کو بھی مبارکباد دی۔