صحافیوں کیلئے پنشن ضابطے کو مزید آسان بنایاجائے :کمل کانت

   

پٹنہ : بہار ورکنگ جرنلسٹ یونین ( بی ڈبلیو جے یو ) نے ریاستی حکومت سے آج بہار پترکار سمان پنشن یوجنا کا فائدہ زیادہ سے زیادہ سبکدوش صحافیوں کو مہیا کرانے کیلئے پنشن ضابطے کو مزید آسان بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔ ڈبلیوجے یو جے یو کے جنرل سکریٹری کمل کانت سہائے نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو لکھے خط میں اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ موجودہ پنشن ضابطے کی پیچیدگیوں نے بڑی تعداد میں سبکدوش صحافیوں کو اس پنشن منصوبے کے فوائد سے محروم کر دیا ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے پنشن ضابطے کو مزید سہل بنانے کیلئے ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا تاکہ منصوبہ کا فائدہ زیادہ سے زیادہ سبکدوش صحافیوں کو مل سکے ۔ مسٹر سہائے نے کہاکہ گذشتہ دو سالوں میں سبکدوش صحافیوں کی پنشن کیلئے کوئی نئی درخواست قبول نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنشن کے لئے نئی درخواستوں کی منظوری کا عمل جلد سے جلد شروع کیاجائے ۔