احتجاجی جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل ، ظہیرآباد میں صحافیوں کااجلاس ، کثیرتعداد کی شرکت
ظہیرآباد ۔ 4 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹ آئی جے یو کے زیر اہتمام ظہیرآباد صحافیوں کا ایک اجلاس زیر صدرات محمد رحمت اللہ منہاج کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں سدنا پٹیل کونسل ممبر ضلع جوائنٹ سکریٹری وشنو وردھن نے شرکت کی۔ صدر پریس کلب محمد منہاج الدین نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ 9 جولائی کو سنگاریڈی میں منعقد ہونے والی ٹی یو ڈبلیو جے اور آئی جے یو کی ضلعی کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی صحافیوں کی دیرینہ مسائل ، ایکریڈیٹیشن کارڈ ، ہیلت کارڈ ، حکومتی مراعات ، فلاحی اسکیمات کی عدم عمل آوری ، جدید جی او سے بیشتر صحافیوں کو اکریڈیٹیشن کارڈس سے محروم کیا جارہا ہے جیسے ٹی یو ڈبلیوجئے یونین کبھی برداشت نہیں کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اور ریاستی سطح پر صحافیوں کے ساتھ ہورہے ناانصافیوں کے خلاف ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو متحدہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے 9 جولائی صبح 8 بجے تک R&B گیسٹ ہاؤس ظہیر آباد پہنچنے کا ظہیرآباد ڈیویژن کے تحت تمام منڈلوں کے TUWJ ممبران سے درخواست کی کہ کثیر تعداد میں شرکت کریں اور ضلعی کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر سدنا پٹیل ، محمد ایوب ، راجیش ، معز، قاضی شمس الدین اختر ، حسین ، شکیل احمد، وسیم غوری نمائندہ سیاست ظہیرآباد ، حمایت علی احمد ایناڈو ، انجیا ، محبوب غوری ، شیخ رفیع، طیب علی کوہیر ، نصیر الدین مبین صحافی دکن ویگر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔