صحافیوں کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات کا تیقن

   

ونپرتی میں جرنلسٹ یونین کی ڈائری کی رسم اجرائی ، ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کا خطاب
ونپرتی ۔ ونپرتی مستقر میں وزیر زراعت کے کیمپ آفس کے احاطے میں تلنگانہ ریاست یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (انڈین جرنلسٹ یونین)کی جانب سے 2022 ڈائری کی رسم اجرائی وزیر زراعت سنگی ریڈی نریجن ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر وزیر زراعت نے کہا کہ صحافی آج معاشی طور پر بہت کمزور ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کے اسکیموں کے ذریعے صحافی معاشی ترقی کریں، مستحکم ہوں اس کے لیے ونپرتی ضلع میں جرنلسٹ بھون کے لیے 25 لاکھ روپے منظور کروایا گیا ۔ ایک اچھے ماڈل کی طرح جرنلسٹ بھون ونپرتی ضلع میں ہو اور جرنلسٹس کے لیے ڈبل بیڈ روم کے لیے 50 مستحق صحافیوں کا نام دینے اور ہر منڈل سطح پر پریس کلب اور پلاٹ رہنے والے صحافیوں کو 3 لاکھ روپے منظور کروایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کو اقتدار میں رہنے کا موقع دیا ہے تو وہ عوام کے لیے ایسا کام کرنا چاہتے ہیں کہ آنے والے قائد ین ان سے بھی اچھا کام کرنے والے ہوں۔ صرف وعدہ کرکے عوام کے بھروسے پر پانی نہ پھر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ونپرتی ضلع میں اردو صحافی بھی اچھا کام کررہے ہیں ، ہر پروگرام میں شرکت کرکے نیوز حاصل کررہے ہیں اردو صحافیوں کو بھی برابر مقام دیا جائے گا سب مل کر متحدہ طور پر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں اور ترقی ہورہی ہے تو اس میں تعاون کریں ۔ سماج میں ترقی کا تعمیری کام کریں ۔ اس موقع پر ضلع صدر مدھوگوڑ نے صحافیوں کے مسائل رکھا، وزیر زراعت نے ان مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر راجندر ریڈی، رامیش، پیوشٹی، پرشانت، کونڈانا،محمد یعقوب علی،محمد سراج، عبدالسلام،محمد نصیر الدین، محمد علی،عبدالواحد عبدالوحید،سید متین،محمد اکبر،فاروق پٹیل،تمام ضلع ونپرتی کے منڈلوں سے سنئیر صحافی اور ذمہ داران صحافیوں نے شرکت کی۔