صحافی کی موت کیلئے ڈاکٹر کی لاپرواہی ذمہ دار ‘ بھائی کی شکایت

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایک تلگو نیوز چینل کے صحافی جس کی موت کورونا سے گاندھی ہاسپٹل میں ہوئی تھی کے بھائی نے پولیس سے تحریری شکایت میں الزام لگایا کہ ان کے بھائی کی موت ڈاکٹرس ، حکام و ہیلت اسٹاف کی لاپرواہی سے ہوئی ۔ منوج کے بھائی نے چلکل گوڑہ پولیس سے شکایت میں کہا کہ ان کا بھائی کورونا متاثر تھا اور اس کو گاندھی ہاسپٹل میں 3 جون کو داخل کروایا گیا تھا تاہم ان کے بھائی کی موت 7 جون کو ہوگئی ۔ انہوں نے موت کی جانچ کروانے اور گاندھی ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ، نوڈل آفیسرس ، ڈاکٹرس اور اسٹاف پر کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے منوج کا علاج کیا تھا ۔