صدارتی انتخابات روس میں ،مگر کیرالا سے بھی ووٹنگ

   

نئی دہلی: روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے کیرالا کے ترواننت پورم میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ کیرالا میں رہنے والے روسی شہریوں نے روسی صدارتی انتخابات کیلئے ترواننت پورم میں روسی فیڈریشن کے اعزازی قونصلیٹ کے روسی ہاؤس میں خصوصی طور پر قائم پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔روس کے اعزازی قونصل اور ترواننت پورم میں روسی ہاؤس کے ڈائریکٹر رتیش نائر نے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب انہوں نے روسی صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا اہتمام کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیرالا میں ووٹنگ کے عمل میں تعاون کیلئے روسی شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ اے این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رتیش نائر نے کہا کہ روسی فیڈریشن کا قونصلیٹ جنرل تیسری بار روسی صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے۔