واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی قبل از وقت ووٹنگ میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔کملا ہیرس اور ٹرمپ کیدرمیان 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں قبل ازوقت پولنگ جاری ہے ٹرمپ کے بیان نے پولنگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔سابق امریکی صدر اور ریپلکن کے صدارتی امیدوار ٹرمپ نے کہا کہ ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی بدترین قبل از انتخابات دھاندلی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب امریکی صدارتی الیکشن کے قریب صدارتی امیدواروں میں تلخیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے سپورٹرز کو کچرا قرار دے دیا تاہم کملا ہیرس نے جوبائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی۔