ٹی آر ایس کی تائید ۔ وزیر کے ٹی راما راؤ بھی موجود
حیدرآباد ۔ 27 جون ۔ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ۔ اس موقع پر اپوزیشن جماعت وں کے اہم قائدین موجود تھے جن میں اکھلیش یادو ، ، فاروق عبداللہ کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راؤ اور ٹی آر ایس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں وزیر کے ٹی آر کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ ، رنجیت ریڈی ، سریش ریڈی ، بی بی پاٹل ، وینکٹیش نیتا اور پربھاکر ریڈی نے یشونت سنہا سے ملاقات کی اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ ٹی آر ایس پارٹی نے چند دن قبل مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے انتخاب کے سلسلہ میں منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی ، تاہم ٹی آر ایس پارٹی نے یشونت سنہا کی تائید کا اعلان کیا ۔