صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات میںبیٹے کا پیش ہونے سے انکار

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کے مواخذے کے لیے تحقیقات کے سلسلے میں ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات کے لیے ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن 20 مارچ کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پیشی سے مسلسل انکار پر ہنٹر بائیڈن کے خلاف توہین کی کارروائی کا امکان ہے ۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن اپنے بیٹے کی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث نہیں جب کہ ری پبلکن اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے خاندان نے نائب صدارت کے دوران مالی فائدہ اٹھایا۔