صرف اس بار مجھے ووٹ دیدیں، دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑیگا

,

   

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کی مسیحی برادری سے اپیل

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالٹ ٹرمپ نے کہا کہ صرف اس بار مجھے ووٹ دیدیں، دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑیگا۔ٹرمپ نے مسیحی برادری سے یہ اپیل کی ہے ۔ امریکہ میں مزید چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا اور آپ کو مزید ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسیحی باہر نکلیں اور صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں انہیں دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔ریاست فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ان کی معیاد میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس کا کیا مطلب ہے جبکہ ڈیموکریٹک حریف ٹرمپ پر جمہوریت کیلئے خطرہ ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔اس سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ریالی میں خطاب کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید اور الزامات لگانے پر گزرا تھا۔ایک ریالی کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔اس واقعہ کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کیلئے گولی کھائی ہے اور وہ کس طرح جمہوریت کیلئے خطرہوسکتے ہیں ۔امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے ابھی چار ماہ کا وقت باقی ہے تاہم انتخابی مہم ابھی سے شدت اختیار کرتی جارہا ہے ۔

ٹرمپ کی عیسائیوں سے آخری بار ووٹ دینے کی اپیل
نیویارک : سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسیحی باہر نکلیں اور صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، انہیں دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔ریاست فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مزید چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا، آپ کو مزید ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق واضح نہیں کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس کا کیا مطلب ہے جبکہ ڈیموکریٹک حریف ٹرمپ پر جمہوریت کے لیے خطرہ ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔اس سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید اور الزامات لگانے پر گزرا تھا