پالکڑ : ٹرین کی پٹریوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کیرالا کے ضلع پالکڑ میں پیش آیا، جہاں 2 خواتین سمیت 4 صفائی مزدور فرائض انجام دے رہے تھے۔ بتایا گیا کہ مزدوروں کی موت اس وقت ہوئی جب وہ پٹری کی صفائی کر رہے تھے کہ تیز رفتار ایکسپریس آگئی جس کی زد میں آکر 4 مزدور ہلاک ہوگئے۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرین کیرالا سے دارالحکومت نئی دہلی کی جانب گامزن تھی، 3 مزدوروں کی لاشوں کو جائے واقعہ سے برآمد کیا گیا ہے ۔