45 لاکھ کروڑ کے قرض کی اجرائی، گجرات اور اترپردیش میں کریڈٹ 11 لاکھ کروڑ
حیدرآباد 25 اگست (سیاست نیوز) ملک میں قومیائے ہوئے بینکوں اور شیڈول کمرشیل بینکس کی جانب سے کسٹمرس کو بھاری قرض جاری کیا گیا ہے۔ قرض کی اجرائی اور کریڈٹ کے معاملہ میں ملک کی مختلف ریاستوں میں بینکوں کی کارکردگی مختلف ہے۔ مارچ 2025ء تک شیڈول کمرشیل بینکوں کی جانب سے کریڈٹ کی اجرائی کے معاملہ میں مہاراشٹرا 45 لاکھ کروڑ کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے۔ ریاستوں میں صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کے اعتبار سے بینکوں کی جانب سے قرض جاری کیا جاتا ہے۔ مہاراشٹرا صنعتی سرگرمیوں کے اعتبار ہمیشہ ملک میں سرفہرست رہا۔ یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹرا کے شیڈول کمرشیل بینکوں نے بھاری قرض جاری کیا۔ ٹاملناڈو اور دہلی 18 لاکھ کروڑ کریڈٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات اور اترپردیش میں کمرشیل شیڈول بینکس نے علی الترتیب 11 اور 10 لاکھ کروڑ کی کریڈٹ جاری کی ہے۔ کرناٹک، راجستھان، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کے بینکوں نے بھی کریڈٹ کی اجرائی میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ مارچ 2025ء تک مختلف ریاستوں میں شیڈول کمرشیل بینکس کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ کے شیڈول کمرشیل بینکس نے 10 لاکھ کروڑ کا کریڈٹ دیا ہے جبکہ آندھراپردیش کے بینکوں سے 8.33 لاکھ کروڑ قرض جاری کیا گیا۔ ملک کی چھوٹی ریاستوں میں وہاں کی آبادی اور صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کے اعتبار سے بینکوں نے کریڈٹ جاری کئے۔V/1/k/b