صومالیہ میں الشباب کا بم دھماکہ 17 افراد ہلاک

   

موغادیشو۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 17 افراد ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک کار بم دھماکہ موغادیشو میں پیر کے دن ہوا۔ یہ تازہ ترین مہلک حملہ ہے جو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو پر الشباب کے عسکریت پسندوں نے کیا تھا۔ کئی افراد نے الشباب کی نقالی کا دعویٰ کیا ہے لیکن ان میں سے بعض افراد ہلاک اور خون کے تالاب میں پڑے ہوئے دکھائی دیئے۔ دھماکہ زبردست تھا جس سے کئی قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ایک ٹراویل ایجنسی سے باہر آنے والے شخص نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر اس کا انکشاف کیا۔ ایک اور شخص عبداللہ احمد کے بموجب دھماکہ سڑک پر پیش آیا ۔الشباب القاعدہ سے الحاق رکھتی ہے اور اس نے صومالیہ میں پرتشدد تحریک شروع کر رکھی ہے۔ بمباری کے واقعات میں کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آج کے حملہ کی ذمہ داری بھی اس تنظیم نے قبول کرلی ہے۔