ضبط بحری جہاز کے ہندوستانی عملہ سے سفارتی حکام کو ملاقات کا موقع

   

ایران کا اتفاق۔ دونوںملکوںکے وزرائے خارجہ کی بات چیت
حیدرآباد۔16اپریل(سیاست نیوز) ایران نے ضبط کردہ بحری جہاز میں موجود ہندوستانی عملہ سے سفارتی عہدیداروں کو ملاقات کا موقع فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ مسٹرحسین امیر عبداللہیان نے گذشتہ شب اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جئے شنکر سے فون پر بات چیت میں اس سے واقف کروایا اور کہا کہ ایران کی جانب سے جواسرائیلی بحری جہاز ضبط کیا گیا ہے اس میں موجود عملہ میں شامل ہندوستانی شہریوں سے سفارتی عہدیدار ملاقات کرسکتے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر حملہ سے ایک دن قبل بحری جہاز پر قبضہ کرکے اسے ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس بحری جہاز میں موجود عملہ میں ہندوستانی شہریوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد حکومت ہند سے اس مسئلہ کو ہندوستانی وزارت خارجہ کے پاس پیش کیا گیا۔وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبداللہیان نے اسرائیل پر حملہ کے بعد حالات پر اپنے ہندوستانی ہم منصب سے فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت ایران ہندوستانی عملہ سے سفارتی حکام کو ملاقات کا موقع فراہم کرے گی۔3