ریاست میں انجمن امداد باہمی ادارہ جات کی کارکردگی اطمینان بخش، گمبھی راؤ پیٹ میں ٹیسکوآب چیرمین رویندر راؤ کا بیان
گمبھی راؤ پیٹ ۔ انجمن باہمی امداد ادارے گمبھی راؤ پیٹ ضلع راجنا سرسلہ کی جانب سے بینک کھاتہ داروں کوجو مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھتے ہیں اُنھیں 2 کروڑ 29 لاکھ 65 ہزار روپئے قرضوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے ، یہ بات تلنگانہ اسٹیٹ کوآپریٹیو آپیکس بینک لمیٹیڈ (ٹیکسوآب )چیرمین کونڈدری رویندر راؤ نے کہی ۔ وہ آج یہاں انجمن باہمی امداد ادارے میں مقامی اخباری نمائندوں کو مخاطب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہ منڈل سطح کے بینک کھاتہ داروں کو جن میں تین طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بیرونی ممالک جانے کیلئے 60لاکھ روپئے ، مکانات کی تعمیر کیلئے 9لاکھ روپئے ، زرعی سرگرمیوں اور لینڈ ڈیولپمنٹ کیلئے 41.75 لاکھ روپئے ، ایمپلائمنٹ گیارنٹی اسکیم کے تحت کاروبار کیلئے 475 لاکھ روپئے ، مہیلا گروپس کیلئے 81 لاکھ روپئے وغیرہ کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ رویندر راؤ نے تلنگانہ بھر کے انجمن باہمی امداد اداروں کی کارکردگی پیش کی اور کہا کہ انجمن کے ذریعہ ضرورتمند کھاتہ داروں کو سال کے 360 دن اور ہفتہ کے 7 دنوں میں 24 گھنٹے بینک اپنی خدمات پیش کررہی ہے ۔ رویندر راؤ نے کہاکہ بینک اور انجمن کا اصل مقصد ہی کھاتہ داروں اور ضرورتمندوں کی قرضوں کے ذریعہ امداد کرنا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ دس ، بارہ سالوں کے دوران انجمن کے بینکوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ۔ قبل ازیں دس بارہ سال سے بینک قرضوں کی عدم وصولی کے سبب نقصانات کا سامنا کررہا تھا لیکن اُن کے چیرمین بنائے جانے کے بعد ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے تلنگانہ بھر کے بینکوں کو ترقی دیکر منفرد اسکیمات لائے گئے جس سے کھاتہ داروں اور قرض لینے والے افراد کو کافی سہولتیں فراہم ہوئیں اور وہ بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں سے تجارت کرتے ہوئے منافع حاصل کیا اور قرضہ جات کی ادائی بھی عمل میں لائی اور قرضؤں کو مناسب وقت پر وصول (ریکور) کیا گیا ۔ رویندر نے کہاکہ سرسلہ ضلع بھر میں انجمن کے ذریعہ 8 لاکھ افراد نے اپنا کھاتہ کھولا ہے ۔