ضرورت مندوں کی تعداد میں 40 ملین کا اضافہ

   

اقوام متحدہ : آئندہ برس دنیا بھر میں تقریباً مزید چالیس ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہو گی۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ سال 2022 ء میں 274 ملین انسانوں کی ضروریات پوری کرنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ رواں سال 250 کی امداد کی جا چُکی ہے۔ عالمی ادارے کی ذیلی تنظیم اوچھا کی تازہ ترین رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت ہر 29 ویں انسان کو امداد یا تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس صورتحال کی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، نقل مکانی کی بڑھتی ہوئی شرح، موسمیاتی تبدیلیاں اور کووڈ انیس کے اثرات وغیرہ شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ضرورت مند افراد افغانستان، ایتھوپیا، یمن اور میانمار سے تعلق رکھتے ہیں۔