ضعیف خاتون کی نعش برآمد

   

حیدرآباد 2 اگسٹ (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ پولیس نے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس عبداللہ پور میٹ نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعفر ٹائر پنکچر دوکان کے قریب سے ایک نعش کو برآمد کرلیا جو خاتون کی بتائی گئی ہے اور اس کی عمر تقریباً 60 سال بتائی گئی ہے۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس خاتون کو جس کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات ہیں کسی اور مقام پر ہلاک کرنے کے بعد اس خاتون کی نعش کو یہاں پھینک دیا گیا۔ عبداللہ پور میٹ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔