ضلع سوریا پیٹ میں وحشی باپ کی گھنائونی حرکت

   

حیدرآباد۔5 ڈسمبر (سیاست نیوز) ضلع سوریا پیٹ میں 14 سالہ سوتیلی بیٹی پر باپ کی جانب سے عصمت ریزی کرنے کا وحشیانہ واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ سوریا پیٹ ضلع کے گولا بازار علاقہ میں سوتیلے باپ نے 14 سالہ بیٹی کی وحشیانہ انداز میں عصمت ریزی کرکے راہ فرار اختیار کی۔ جبکہ مکان میں کوئی موجود نہیں تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ 14 سالہ لڑکی کی ماں نے شوہر کی موت واقع ہونے کے بعد ملزم سریندر سے دوسری شادی کی تھی۔ ماں مزدوری کے لیے گئی ہوئی تھی۔ جب وہ واپس گھر آئی تو لڑکی گھر میں بیہوش پائی گئی۔ بعدازاں متاثرہ 14 سالہ لڑکی نے اس کے ساتھ پیش آئے واقعہ کی تفصیلات سے ماں کو واقف کروانے پر ماں نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سروینسا کو گرفتار کرکے کیس رجسٹر کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔